لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار کو سلمان اکرم  راجہ کی اضافی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کی درخواست فکس کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار کو سلمان اکرم  راجہ کی اضافی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کی درخواست فکس کرنے سے روک دیا

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرار کو سلمان اکرم  راجہ کی اضافی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے  سلمان اکرم  راجہ کی اضافی الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے درخواست پر سماعت  کی۔عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ٹریبونل کیلئے میرا نام بھی تجویز کیا گیا ہے میں یہ کیس کیسے سن سکتا ہوں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ یہ کسی جج کا ذاتی معاملہ نہیں لہٰذا عدالت یہ کیس سن سکتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کو سلمان اکرم راجہ کی درخواست کسی بھی ٹربیونل میں فکس کرنے سے روک دیا ،جب تک الیکشن کمیشن ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا درخواست فکس نہ کی جائے۔

یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے اضافی ٹریبونلز کی تشکیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں الیکشن ٹریبونلز کا تقرر کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا، الیکشن کمیشن کے اضافی ٹریبونلز تشکیل نہ دینے سے اپیلوں پر سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں اضافی الیکشن ٹریبونل تشکیل دیئے جائیں، انتخابی عذرداریوں کیلئے اضافی الیکشن ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں