نو مئی احتجاجی ریلی پر درج مقدمات میں بیرسٹر گوہر کی عبوری ضمانت منظور

 نو مئی احتجاجی ریلی پر درج مقدمات میں بیرسٹر گوہر کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد:  پی ٹی آئی چئیر مین بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی کی مقامی قیادت پر نو مئی احتجاج ریلی نکالنے پر درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔ 

اسلام آباد  کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ ارشد محمود جسرا نے پی ٹی آئی چئیر مین بیرسٹر گوہر سمیت مقامی قیادت پر نو مئی احتجاج ریلی نکالنے پر درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت  کی۔

اسی سلسلے میں بیرسٹر گوہر شعیب شاہین عامر مغل وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔


چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مسعود مغل کی عبوری ضمانت پانچ پانچ ہزار مچلکوں کے عوض منظور  کر لی۔ عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 21 مئی کو دلائل طلب کر لئے

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں