پی ٹی آئی کی ریلی پر درج مقدمہ:گوہر خان ،عمر ایوب خان، عامر ڈوگر و دیگر کی ضمانت منظور

 پی ٹی آئی کی ریلی پر درج مقدمہ:گوہر خان ،عمر ایوب خان، عامر ڈوگر و دیگر کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 28 ویں یوم تاسیس اور  گرفتار رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کیلئے ریلی پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی راہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

 
چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، ایم این اے عامر ڈوگر و دیگر کی ضمانت منظور ہوئیں۔

 
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزمان کیجانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ ،انصر کیانی مرتضی طوری ایڈوکیٹ و دیگر پیش ہوئے۔ 


وکیل  نے عدالت مین کہا کہ انتظامیہ نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا،سیاسی بنیاد پر یہ مقدمہ درج کیاگیاجب بھی پرامن احتجاج کرتے ہیں نیا مقدمہ درج ہوتا ہے۔

وکلا نے استدعا کی کہ ضمانت منظور کی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔


بعد ازاں عدالت نے 5 5  ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئےسماعت7 مئی تک ملتوی کر دی۔ 

مصنف کے بارے میں