کابینہ کمیٹی کی مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری

 کابینہ کمیٹی کی مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری

اسلام آباد:کابینہ کمیٹی  نے مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی ۔ اس میں  زرعی ترقیاتی بینک اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بھی شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم و کمیٹی کے چیئرمین اسحاق ڈارکی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں مزید 24 ادارے نجکاری پروگرام میں شامل کرنےکی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پانچ سالہ نجکاری پروگرام کی بھی اصولی منظوری دی گئی جبکہ 40 مزید اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ کمیٹی کے مطابق خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہوگی۔ مختلف وزارتوں نے 60 سے زائد اداروں کو قومی اہمیت کے ادارے قرار دیا تھا۔

کمیٹی کے چیئرمین اسحاق ڈار نے قومی اہمیت کے اداروں کا دوبارہ تعین کی ہدایت کی۔قومی اہمیت کے علاوہ دیگر تمام اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔