پنجاب: ورلڈ فوڈ پروگرام کیساتھ اسکول خوراک پروگرام شروع کرنے پر اتفاق

پنجاب: ورلڈ فوڈ پروگرام کیساتھ اسکول خوراک پروگرام شروع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:حکومتِ پنجاب نے بچوں میں غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ اسکول خوراک پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کر لیا۔

مریم اورنگزیب نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ بچوں میں غزائی قلت پر قابو پانے کیلئے اسکول خوراک پروگرام شروع کرنے پر بات چیت کی۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے میں 78 فیصد بچے بغیر ناشتے کے اسکول جانے کے عادی ہیں۔ پنجاب فوڈ باسکٹ ہے لیکن بیشتر مائیں، بچے غزائی قلت کا شکار ہیں۔

ڈونرز اور شراکت داروں کے بہمی تعاون سے مسلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ 

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انہیں بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا آغاز کریں گی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر پہلے فیز میں 16 بڑے شہروں میں کام ہو گا.

انہوں نے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام کو بتایا کہ ماحولیاتی چیلنجز اور اسموگ کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عمل درآمد شروع ہو گا۔

اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے غذائی قلت پر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مصنف کے بارے میں