پالیسیوں میں تسلسل کیلئے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو توسیع دی : نگران وزیر اعظم 

پالیسیوں میں تسلسل کیلئے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو توسیع دی : نگران وزیر اعظم 

اسلام آباد: پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ توسیع پالیسی میں تسلسل کے لیے کی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہونے والے تھے لیکن اب وہ مزید کم از کم ایک سال اس عہدے پر رہیں گے۔

سعودی میڈیا عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’(پالیسی کے) تسلسل کے نکتے کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ کوئی بھی نظام تسلسل کو ترجیح دیتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

نگران وزیر اعظم نے ان پالیسیوں کی، جن پر حکومت اور فوج چاہتی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم عملدرآمد کریں، تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا کہ ’آپ اس عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور آپ کے لیے اس عمل کا تسلسل اہم ہے تاکہ آئیڈیا یا عمل یا برانڈ اپنی جڑیں مضبوط کر سکیں۔

انوار الحق کاکڑ کے مطابق لہٰذا اس تناظر میں آپ یا سیاسی قیادت کئی اداروں میں بعض اوقات محسوس کرتی ہے کہ بعض افراد کو کسی بھی سکیورٹی مفاد میں کام جاری رکھنا ہے یا بصورت دیگر انھیں (ریاست کو) ایسا کرنے (توسیع دینے) کا صوابدید حاصل ہے۔ اس میں کچھ بھی خلاف معمول اور ابنارمل نہیں بات نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں