آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کومعطل کر دیا

آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کومعطل کر دیا

دبئی:آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کومعطل کر دیا۔آئی سی سی نے سری لنکن حکومت کی مداخلت پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کیا۔


ترجمان آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ بطور ممبر اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کسی آئی سی سی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کے مطابق معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا۔


 بعد ازاں 1996 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ذمے داری سونپ دی گئی جب کہ انہیں عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں