مراکش میں زلزلے سے ہلاکتیں دو ہزار سے بڑھ گئیں، عمارتیں ملبے کا ڈھیر

مراکش میں زلزلے سے ہلاکتیں دو ہزار سے بڑھ گئیں، عمارتیں ملبے کا ڈھیر
سورس: File

رباط: وسطی مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 2000 سے بڑھ گئی جبکہ 1200 افراد زخمی ہوئے. زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارات تباہ ہو گئیں.

مراکش میں حکومت نے انسانی جانوں کے ضیاع پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب مراکش میں زلزلے سے اموات کے سوگ میں فرانس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں بند کردی گئیں۔

یاد  رہے کہ مراکش میں جمعہ اور ہفتہ کی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا جس کا مرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔ ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ زیادہ تر اموات پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں پہنچنا مشکل ہے جو علاقہ زلزلے سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے وہاں ایک کروڑ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں