9 ماہ کے دوران تیسرا دورہ،  ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے  امریکہ  جائیں  گے

9 ماہ کے دوران تیسرا دورہ،  ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے  امریکہ  جائیں  گے

تہران: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اگلے ہفتے امریکہ کے اہم دورے پر نیویارک جائیں گے۔  ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اگلے ہفتے 18 اپریل کو امریکہ جائیں گے، اپنے دورے کے دوران امریکہ میں سلامتی کونسل کے طلب کیے گئے اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس خصوصی طور پر غزہ میں نسل کشی پر منعقد ہو گا۔


رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا 9 ماہ کے دوران یہ نیویارک کا تیسرا دورہ ہو گا، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بھی حسین امیر عبداللہیان کے دورے کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی اور اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد یہ غیر معمولی دورہ ہے، دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو سینئر کمانڈر جاں بحق ہوئے تھے۔
ایران کی جانب سے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا اعلان کرنے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے، امریکا اور اسرائیل دونوں نے ممکنہ ایرانی جواب کیلئے خود کو الرٹ پر رکھا ہوا ہے تاہم امریکا اسرائیلی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔
 

مصنف کے بارے میں