پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت اہم فیصلہ جات

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت اہم فیصلہ جات

اسلام آباد: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ کانفرنس میں مختلف اہم امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کا مقصد خطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال، قومی سلامتی کے امور، جنگی تیاریوں اور جیواسٹریٹجک چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان نیوی کو روایتی اور غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے، لہذا ہماری جنگی تیاریوں کو مضبوط رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

نیول چیف نے میری ٹائم سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے حصول کی اہمیت پر زور دیا۔ کانفرنس میں کثیر القومی مشق "امن 25" اور "امن ڈائیلاگ" کے کامیاب انعقاد کو سراہا گیا، جس سے پاکستان نیوی کی عالمی سطح پر ساکھ میں اضافہ ہوا۔

اس دوران نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری منصوبوں اور آئندہ کی حکمت عملیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے مل کر پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر غور کیا۔