پی ڈی ایم اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں :ترجمان پی ڈی ایم 

PDM Lahore,Pakistan Political Parties,PMLN,PPP,Marryam Nawaz,Hafiz Hamdullah

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا آزاد کشمیر اور بجٹ کے باعث تحریک میں کچھ وقفہ ضرور آیا ہے لیکن اب ایک دفعہ پھر ایک عوامی تحریک کو متحرک کرنے جا رہے ہیں آج کے اجلا س میں بڑے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ عبد اللہ نے پی ڈی ایم اجلاس سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ زرتاج گل کو عمران خان ہینڈ سم لگتا ہے آپکو میں ہینڈ سم نہیں لگتا ،انہوں نے کہا آج کے پی ڈی ایم اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ،ایک بار پھر تحریک متحرک ہو چکی ،آج کے اجلاس میں خارجہ پالیسی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر غور ہوگا ۔

واضح رہے اس سے قبل مریم نواز کی شرکت سے متعلق اعلان کر دیا گیا تھا کورونا کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرینگی ،مریم نواز کی پی ڈی ایم میں شرکت بارے شریف برادران کی بات چیت میں یہ موضوع زیر بحث نہیں آیا ، مریم نواز کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق مکمل آرام کر رہی ہیں ۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہو گا ، ن لیگ کے صدر شہباز شریف وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے ، میاں نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔