ہم سب کی خواہش ہے  الیکشن 90 دن میں ہوں،  10 سال دن رات محنت کی تھی اور پی ٹی آئی کو کامیاب کیا تھا :عبدالعلیم خان

ہم سب کی خواہش ہے  الیکشن 90 دن میں ہوں،  10 سال دن رات محنت کی تھی اور پی ٹی آئی کو کامیاب کیا تھا :عبدالعلیم خان

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں،جمہوریت کا تسلسل قائم رہنا چاہیے، ڈی ریل نظر نہیں آناچاہیے۔صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر تحفظات سامنے آئے ہیں، کراچی میں بہت سی جماعتوں نے مردم شماری پر اعتراضات کیے ہیں، ان تحفظات کو حل ہونا چاہیے۔

 ملک میں الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، آنے والا الیکشن  پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ( ن ) کی کارکردگی پرہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی شخص سیاست میں نیا نہیں آیا۔ منحرف ارکان 30،40 سال سے سیاست کر رہے ہیں۔ سیاسی لوگ اپنے حلقے سے تعلق رکھتے ہیں، پی ٹی آئی اپنے دور میں 10 ضمنی الیکشن ہارگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کیا وہ بی جے پی  بھی نہیں کرسکتی تھی، ممبئی میں جو جناح ہاؤس ہے اس پر کسی ہندو کو بھی حملہ کرنے کی ہمت ہوئی؟۔انہوں نے مزید کہا  10 سال دن رات محنت کی تھی اور پی ٹی آئی کو کامیاب کیا تھا لیکن جو کچھ بھی ہوا ہمارے خلاف ہوا، مجھ پر اور جہانگیر ترین پر کیسز بنائے گئے، ایک گینگ آف فائیو تھا جو پنجاب میں کرپشن کرتا تھا ، بشری بی بی اس گینگ کی سربراہ تھیں جبکہ اس میں فیض حمید بھی شامل تھے۔

مصنف کے بارے میں