انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ڈائریکٹ آڈیو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کروا دیا

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ڈائریکٹ آڈیو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کروا دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: انسٹاگرام آفیشل کائونت

سوشل میڈیا  ویب سائٹس آئے روز صارفین کی آسانی کےلئے نئے  فیچرز متعارف کروا رہی ہیں، مشہور زمانہ سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام نے بھی صارفین کو  ڈائریکٹ آڈیو میسج بھیجنے کا  نیا  فیچر  دے دیا ہے۔

نئے فیچر   کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی اپ ڈیٹ کا ہونا ضروری ہے جو اس وقت دنیا کے تمام ممالک میں میسر ہے، نئی اپ ڈیٹ میں صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسج  کرنے کے لیے اسکرین کے نیچے مائکرو فون کا بٹن بنایا گیا ہے۔

صارفین اس مائیکروفون کے بٹن کو  دبا  کر دوستوں اور  رشتہ داروں کو  وائس میسج بھیج سکتے ہیں، سنیپ چاٹ پہلے ہی یہ فیچر صارفین کے لیے بنا چکی ہے، انسٹا گرام نے بنا کسی تاخیر کے یہ فیچر دے کر صارفین کا دل جیت لیا ہے۔

گزشتہ ماہ، انسٹا گرام نے صارفین کے قریبی دوستوں کا خیال کرتے ہوئے ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس سے صارفین اپنے دوستوں کے قریب تر ہو جائیں گے اور دوسرے لوگوں سے دور ۔


نیا  فیچر جس کا نام ایکو مائی سپیس ہے کے ذریعے صارفین کو  اپنے دوستوں کی ایک ایسی لسٹ دکھائے گی جہاں صارفین کو دوستوں کی پوسٹس کو  لائک، کمنٹس اور شیئر کرنے والوں کی تفصیل نظر آئے گی ۔


اب انسٹا گرام صارفین کو پروفائل کے مینو کے اندر کلوز فرینڈ منتخب کرنے کا آپشن بھی دے گا جس کے بعد صارفین کو قریبی دوست کو منتخب کرنے میں آسانی ہو گی۔