حکومت اوراپوزیشن کے نہیں اداروں سے مذاکرات ہونے چاہئیں ، رضا ربانی

حکومت اوراپوزیشن کے نہیں اداروں سے مذاکرات ہونے چاہئیں ، رضا ربانی
سورس: سکرین شارٹ

اسلام آباد،سابق چیئرمین سینیٹ اورپیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ بات کی جاسکتی ہے ۔ 

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدات ہوا جس میں اپوزیشن کے ایجنڈے پر بحث ہوئی ۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا ہے اسے غدار وطن کا تمغہ دے دیا جاتا ہے۔ آئین کے ساتھ مزید کھلواڑ نہیں کیا جا سکتا ۔ جو اس وقت حالات ہیں ان میں حکومت کے خلاف نہ بولنا گناہ ہوگا ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات نہیں ہوسکتے اور ہی ان کا کوئی فائدہ ہوگا لیکن اداروں سے مذاکرات ہونے چاہئیں ۔