پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ لاہور ہائیکورٹ میں آج اہم سماعت 

پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ لاہور ہائیکورٹ میں آج اہم سماعت 
سورس: File

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت آج  ہو رہی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کا 5 رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے ارکان میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس طارق سلیم، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر عدالت نے گورنر کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد 11 جنوری تک معطل کر دیا تھا۔

دوسری طرف ن لیگ نے آج اراکین اسمبلی کو لاہور ہائی کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عدالت کہے گی تو پھر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا انہوں نے نمبر گیم پورا ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں