پانچ سال نااہلی کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پانچ سال نااہلی کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: file

لاہور: نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے قانون لاہور میں چیلنج کر دیا گیا۔ 

درخواست میاں شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی، درخواست میں چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

میاں شبیر اسماعیل نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ232سادہ اکثریت سےپارلیمنٹ سےمنظورکی گئی، آئین کےتحت الیکشن ایکٹ میں سادہ اکثریت سے قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ممبراسمبلی کی اہلیت کیلئے مدت کا تعین نہیں کرسکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ کی دفعہ232کالعدم قرار دے اور 5 سال نااہلی کا قانون کالعدم قرار دے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دی تھی، قومی اسمبلی سے منظور قانون کے مطابق نااہلی اب 5 سال ہوگی۔ فیصلے کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کو آئین سے الگ کر کے اکیلا نہیں پڑھا جا سکتا۔

مصنف کے بارے میں