میں بالکل فٹ ہوں، انجری نہ ہو اس لئے ٹیم مینجمنٹ نے ریسٹ کروایا، ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو سب ساتھ ہوتے ہیں:شاہین شاہ آفریدی

میں بالکل فٹ ہوں، انجری نہ ہو اس لئے ٹیم مینجمنٹ نے ریسٹ کروایا، ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو سب ساتھ ہوتے ہیں:شاہین شاہ آفریدی

آکلینڈ :قومی ٹی ٹوینٹی کے کپتان  شاہین شاہ آفریدی کاکہنا ہےکہ  میں بالکل فٹ ہوں، انجری نہ ہو اس لئے ٹیم مینجمنٹ نے ریسٹ کروایا، ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو سب ساتھ ہوتے ہیں۔

قومی ٹی ٹوینٹی کےکپتان شاہین شاہ آفریدی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    میں بالکل فٹ ہوں، انجری نہ ہو اس لئے ٹیم مینجمنٹ نے ریسٹ کروایا، ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو سب ساتھ ہوتے ہیں۔

میرے لئے فخر کی بات ہے کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کر رہا ہوں ۔ ان کاکہنا تھا کہ  بحیثیت ٹیم ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں بہت اچھا کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں، ورلڈ کپ سے پہلے 17 میچز ہیں جن میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔


 انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان، عامر جمال اور اعظم خان کا کم بیک ہوا ہے، بابر اور رضوان بہترین اوپننگ جوڑی ہے، ورلڈ کپ سے پہلے کمبی نیشن بنانے کیلئے بیٹنگ آرڈر پر تجربہ کریں گے۔


شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی فارم خراب نہیں وہ بہترین کرکٹر ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں ہر گیند 140 پلس نہیں کر سکتے، جسم ہے کوئی مشین نہیں وقت دینا پڑتا ہے، کوشش کر رہا ہوں کہ خود کو مزید فٹ کروں۔

مصنف کے بارے میں