آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کا "سلطان" بن گیا،بھارتی ٹیم   کا خواب چکنا چور

آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کا

لندن: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میدان پر آسٹریلیا کی حکمرانی، بھارت کو پچھاڑ دیا ۔ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے دی۔اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔


بھارت کی  طرف سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی طرف  سے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار شکار کیے جبکہ سکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل سٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹ 270 رنز پر ڈکلیئر کی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری دن انڈیا کو 280 رنز اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 7 وکٹیں درکار تھی۔ بھارت کو لگاتار دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست ہوئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لائن نے 4 اور سکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مصنف کے بارے میں