پاکستان میں ٹک ٹاک آج ہی بند کرنے کا حکم

پاکستان میں ٹک ٹاک آج ہی بند کرنے کا حکم

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دے دیا۔ ٹک ٹاک پر بندش کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی پی ٹی اے پیش ہوئے۔ جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ  ٹک ٹاک عہدہ داروں کو درخواست دی ہے، مثبت جواب نہیں آیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے ڈی جی سے استفسار کیا کہ  ٹک ٹاک ایپ بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟۔ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ۔ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز معاشرے کو قابل قبول نہیں جس کے بعد عدالت   نے آج سے ہی  ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد  چینی ایپ ٹک ٹاک پر لگام ڈالنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل صرف بھارت نے لداخ تنازع کے بعد ٹک ٹاک اور دیگر چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی تھی۔

امریکا میں  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی گزشتہ  برس اگست میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی مگر ستمبر کے آخر میں امریکی عدالت نے اس ایپ پر عائد پابندی عبوری طور پر ہٹا دی تھی۔