این سی او سی اجلاس، موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کی سفارش ، مزارات ، سینما، تھیٹر فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ  

NCOC meeting recommends extension of winter holidays, announces immediate closure of shrines, cinemas, theaters
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  ( این سی او سی)  نے  سینما اور تھیٹر فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ، جبکہ کورونا کی بڑھتی لہر کے سبب این سی او سی کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کو  جلد کرنے اور ان میں توسیع سمیت  بڑے اجتماعات پر پابندی  کی تجویز بھی دے دی گئی ہے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق تقریبات اور اجتماعات سے متعلق گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہیں ، جن کے مطابق تقریبات اور اجتماعات سے متعلق نئی  گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں ، 20 نومبر کے بعد کھلے علاقے میں شادی کی تقریبات میں 500 افراد کی اجازت ہوگی جبکہ سیاسی ، ثقافتی ، مذہبی سمیت ہرطرح کے اجتماعات میں 500 سے زائد افراد کی شرکت ممنوع قرار دیاگیا ہے  ۔

کورونا وبا کے بڑھنے کے پیش نظر این سی او سی کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز میں  بتایا گیا ہے کہ کہ 20 نومبر کے بعد کھلے علاقے میں شادی کی تقریبات میں پانچ سو افراد کی اجازت دی جائیگی  جبکہ مزارات کو بھی بند کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں  ۔بازاروں ، مارکیٹوں کو بھی جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، جبکہ اجلاس میں سفارش کی گئی ہے کہ سیاسی ثقافتی ، مذہبی تفریح اور سول سوسائیٹی کے تمام اجتماعات پر باپندی عائد کی جائیگی ۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے اور اس میں توسیع کی سفارش بھی کردی گئی ہے ۔