پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

پنجاب:محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کر دی ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ یہ چھٹیاں سالانہ تعلیمی کلینڈر کے مطابق تجویز کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہیٹ ویو کی شدت کی وجہ سے اگر موسم کے حالات مزید خراب ہوتے ہیں تو چھٹیاں جلد بھی دی جا سکتی ہیں۔ اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس سمری کی حتمی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ چھٹیوں کی حتمی تاریخ اور دورانیہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد طے کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ طلباء اور اساتذہ کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ موسم کی شدت سے بچا جا سکے اور تعلیمی ادارے محفوظ رہیں۔