باؤلنگ چلی نہ فیلڈنگ ، پاکستان کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی ، آخری میچ بھی ہار گیا

باؤلنگ چلی نہ فیلڈنگ ، پاکستان کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی ، آخری میچ بھی ہار گیا

کولکتہ : انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 338 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر الیون پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 44 ویں اوورز میں 244 پر ڈھیر ہوگئی ۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔ مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔ 

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رن پر گری، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رن پر آؤٹ کیا، بعدازاں حارث رؤف نے جونی بیئر اسٹو کو 59 رن پر پویلین لوٹایا۔بین اسٹوکس نے 84 رن کی اننگز کھیلی، انہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، جوروٹ 60 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے 30 اور  جوز بٹلر نے27 رن بنائے، معین علی 8 رن بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3، محمد وسیم اور شاہین آفریدی نے 2،2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اننگز

پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 39، محمد رضوان 36، حارث رؤف 35، سعود شکیل 29، شاہین شاہ آفریدی 25، شاداب خان 4، افتخار احمد 3، فخر زمان 1 اور عبداللہ شفیق 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد وسیم جونیئر 16 رنز بنا کر ناقابلِ شکست دہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3، عادل راشد، گس ایٹکنسن اور معین علی نے 2، 2 جبکہ کرس ووکس نے 1 وکٹ حاصل کی۔