سابق ایم پی اے کے گھر ڈکیتی

سابق ایم پی اے کے گھر ڈکیتی
سورس: File

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اےسعدیہ جاوید کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ملزمان مبینہ طورپر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے سعدیہ جاوید کی گھریلو ملازمہ 85 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور 0.5 روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق کراچی میں رہائشی سابق رکن اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ  درخشاں تھانے میں  درج کرایا گیا ہے۔   ایف آئی اے میں کہا گیا کہ گھریلو ملازمہ 6 اکتوبر کو کام مکمل کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما کے گھر سے نکلی تاہم 7 اکتوبر کو انکشاف ہوا کہ اس نے سونا اور نقدی چوری کر لی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گلشن اقبال تھانے کی حدود میں نجی اسپتال کے باہر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی ان کے ڈرائیور سے چھین لی گئی۔


دوسری جانب صدرمیں مبینہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس دوران ملزمان 71 لاکھ روپے لے کر چلتے بنے۔ پولیس کے مطابق اوور سیز ایمپلائز کارپوریشن کے ملازمین نےبینک سے رقم نکلوائی تھی جس کےبعد گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوارڈاکوؤں نے ملازمین کو اسلحہ دکھایا اورپیسوں کا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 10اے پولیس اور ملزمان کے درمیان  مبینہ مقابلہ ہوا جس دوران پولیس نے  ملزم کو  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

مصنف کے بارے میں