آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری ، 18ستمبر کو پیش کرنے کا حکم  

آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری ، 18ستمبر کو پیش کرنے کا حکم  

لاہور: آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں اورعدالت نے  آئی جی اسلام آبا د کو 18 ستمبر کو پیش کرنے کاحکم دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے  آئی جی  اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کے حکم کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کے کیس میں جاری کیے ہیں۔

عدالت نے پیش نہ ہونے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے وارنٹ جاری کیے اور آئی جی اسلام آباد کو 18ستمبر کو پیش کرنے کا حکم  دیا۔

مصنف کے بارے میں