صنعت کے فروغ اور سستی بجلی کے لیے 31 اکتوبر سے پہلے انکریمینٹل ٹیرف لائیں گے، یہ ٹیرف اب کراچی کے صنعت کاروں کو بھی ملے گا: نگران وزیر توانائی

  صنعت کے فروغ اور سستی بجلی کے لیے 31 اکتوبر سے پہلے انکریمینٹل ٹیرف لائیں گے، یہ ٹیرف اب کراچی کے صنعت کاروں کو بھی ملے گا: نگران وزیر توانائی

کراچی: نگران وزیر توانائی محمد علی کاکہنا تھا کہ   حکومت کی جانب سے 19 روپے کے نیٹ میٹرنگ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی۔  انہوں نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ     حکومت کی جانب سے 19 روپے کے نیٹ میٹرنگ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی۔ ان کاکہنا تھاکہ   ملک میں صنعت کے فروغ اور سستی بجلی کے لیے 31 اکتوبر سے پہلے انکریمینٹل ٹیرف لائیں گے۔اور یہ ٹیرف اب کراچی کے صنعت کاروں کو بھی ملے گا، اس اقدام سے صنعت کا سستی بجلی مل جاسکے گی۔

نگران وزیر توانائی  محمد علی نے کہا بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں میں کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ گیس کی چوری کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی ترسیل میں حائل رکاوٹ کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ایک کوشش ہے کہ بلاتعطل صنعت کو گیس فراہم کی جا سکے۔


اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سمگلنگ کی روک تھام اور سمگل شدہ اشیا کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، پی ایس او گردشی قرضہ کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

مصنف کے بارے میں