چیف جسٹس کیساتھ  اظہاریکجہتی کیلئے وکلاکاسپریم کورٹ کے باہراحتجاج

چیف جسٹس کیساتھ  اظہاریکجہتی کیلئے وکلاکاسپریم کورٹ کے باہراحتجاج

اسلآباد:وکلانے  چیف جسٹس کیساتھ  اظہاریکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج کیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمرعطابندیال  کیساتھ  اظہاریکجہتی کیلئے انصاف وکلاونگ کے زیراہتمام سپریم کورٹ کے باہراحتجاج کیاگیا اورشرکاچیف نعرے جانثاربے شمار بے شمار کے نعرے لگاتے رہے ۔

اس موقع پر وکلا نے کہاکہ آئین کی بالادستی اورنفاذکیلئے بھی چیف جسٹس کیساتھ کھڑے ہیں اورہرحال میں آئین کادفاع کرینگے ،انہوں نے مزیدکہاکہ صوبائی اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد 90روزمیں انتخابات کراناآئینی تقاضاہے اورہم اس کے نفاذکیلئے بھرپورکرداراداکرینگے ۔

خیال رہے گزشتہ روز بیرسٹراعتزازاحسن نے آئین بچاؤ مہم شروع کرنے کااعلان کیا تھا۔

 آئین بچاؤ مہم شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئےبیرسٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ وکلااورعوام آج سے روزانہ سپریم کورٹ کے باہر دن 11بجے جمع ہوں ،احتجاج میں شریک افرادپرامن رہیں اوربینرز اٹھاکرآئیں جن پرلکھاہوکہ’’نظریہ ضرورت  نامنظور‘‘،‘‘ہم ملک بچانے نکلنے ہیں آؤ ہمارے ساتھ چلو‘‘،’’چئف تیرے جانثاربیشماربیشمار‘‘ اوراحتجاج میں شریک افرادبھی یہی نعرے لگائیں ۔