خورشید شاہ کی نگران وزیر اعظم کے حوالے سے اپنے بیان کی تردید

خورشید شاہ کی نگران وزیر اعظم کے حوالے سے اپنے بیان کی تردید

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے نگران وزیر اعظم کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اپنے بیان کی تردید کردی ہے۔ 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے نام سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والا بیان غلط ہے۔ انوار الحق کا نام متفقہ طور پر کمیٹی نے فائنل کیا تھا۔ 

قبل ازیں نجی ٹی وی نے خورشید شاہ کے بیان چلایا تھا کہ ہمیں نہیں پتا انوار الحق کاکڑ کا نام کہاں سے آیا لیکن بہتر ہوتا انوار الحق کی جگہ کسی اور کو نگران وزیر اعظم بنایا جاتا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ  پیپلز پارٹی نے کمیٹی کے ساتھ مل کر پانچ نام دیے تھے جن میں انوار الحق کاکڑ کا نام نہیں تھا۔ ہمارے ناموں میں سلیم عباس ، ڈاکٹر عبدالمالک ، افضل خان اور جلیل عباس شامل تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ انوار الحق کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہماری توجہ اس طرف نہیں تھی۔ ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا۔ بہتر ہوتا ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔ انوار الحق کاکڑ صاف شاف انتخابات کرانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں