غیر یقینی سیاسی صورتحال، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

غیر یقینی سیاسی صورتحال، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان
سورس: file

کراچی: کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔  اب تک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1050 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتے کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور اس کے بعد کاروبار میں مندی کا رجحان غالب رہا۔

 مارکیٹ میں اس وقت فروخت کا رجحان غالب ہے اور مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری سے زیادہ ان کی فروخت کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ملک  میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔  انتخابات سے اگلے روزمارکیٹ میں 1200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور آج بھی اس میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 1250 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور انڈیکس 62000 کی سطح سے نیچے 61885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ تجزیہ کار مارکیٹ میں مندی کی وجہ انتخابات کے بعد سیاسی غیر یقینی کے مزید بڑھنے کے خدشات کو قرار دیتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں