جیسپر: ریاستہائے متحدہ کے ملک الباما کے شہر جیسپر میں 200 فٹ کا ریڈیو ٹاور چوری ہوگیا جس کے بعد الاباما ریڈیو اسٹیشن آف ایئر ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق الباما کے ریڈیو سٹیشن WJLX میں خرابی آنے کے بعد جب لینڈ سکیپنگ عملے نے اس جگہ کا دورہ کیا جہاں ریڈیو کا ٹاور نصب تھا وہ دیکھ کے حیران رہ گئے کہ ادھر صرف تاریں ہی تاریں جبکہ ان کا 200 فٹ کا ریڈیو ٹاور غائب ہے۔
ریڈیو اسٹیشن کے جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت حیران رہ گئے جب عملے کے ایک رکن نے انہیں کچھ خبروں کے ساتھ فون کیا اور بتایا کہ 'ٹاور ختم ہو گیا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا، 'آپ کا کیا مطلب ہے کہ ٹاور چلا گیا ہے - کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ صحیح جگہ پر ہیں؟' تو اس نے کہا 'جی ہاں، ہمارا ٹاور چلا گیا ہے۔ ہر طرف تاریں ہیں اور ٹاور غائب ہے۔
ریڈیو اسٹیشن کے فیس بک اکاؤنٹ نے اس چوری کا اعلان بجا طور پر نوٹ لکھا، انہوں نے بتایا کہ چوروں نےعمارت سے سامان کا ہر ٹکڑا چرا لیا، ٹاور کی تاروں کو کاٹ دیا اور کسی طرح 200′ ٹاور کو گرانے اور اسے پراپرٹی سے لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔
انسائیڈ ریڈیو کے مطابق مقامی نشریاتی ساتھیوں نے مبینہ طور پر ایک عارضی ٹرانسمیٹر مقام تلاش کرنے میں مدد کی پیشکش کی ہے جس کی بنا پر WJLX سننے والے اب بھی آن لائن اسٹیشن جا سکتے ہیں۔
ریڈیو اسٹیشن کے جنرل منیجر نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہاگر آپ کو ایک 200 فٹ کا ریڈیو ٹاور نظر آتا ہے تو یہ جیسپر کا ایک ریڈیو اسٹیشن ہے، جو آپ سے سننا پسند کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کے پاس 200 فٹ کا ریڈیو ٹاور ہے یا اس کے بارے میں کوئی بھی معلومات رکھتا ہے تو جیسپر پولیس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔