سندھ کابینہ کی تشکیل کے بعد وزراء اور مشیران کو قلمدان تفویض کر دیے گئے

سندھ کابینہ کی تشکیل کے بعد وزراء اور مشیران کو قلمدان تفویض کر دیے گئے

کراچی :سندھ کابینہ کی تشکیل کے بعد وزراء اور مشیران کو قلمدان تفویض کر دیے گئے ہیں ۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ اور محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کا قلمدان دیا گیا۔ 

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی، سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقیات کا قلمدان دیا گیا۔ 

سید سردار علی شاہ کو محکمہ اسکول ایجوکیشن و لٹریسی، محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ 

جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک، ضیاء الحسن کو محکمہ داخلہ اور قانون و پالیمانی امور کے قلمدان تفویض کیے گئے۔ 

سردار محمد بخش خان مہر کو زراعت، سپلائی اینڈ پرائز، کھیل و امور نوجوانان اور انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا قلمدان دیا گیا۔ 

علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات، سید ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ کلچر، ٹورازم، اینٹیکیوٹیز اینڈ آرکائیوز کا قلمدان تفویض کیا گیا، اللّٰہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا مشیر مقرر کیا گیا۔

احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن اور سید نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیشل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہاؤسنگ اور محکمہ لائیو سٹاک اینڈ فشریز کا مشیر مقرر کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں