لاہور میں درجہ حرارت میں کمی، ایئر کوالٹی انڈیکس میں پھر اضافہ ، فضا دھندلا گئی

لاہور میں درجہ حرارت میں کمی، ایئر کوالٹی انڈیکس میں پھر اضافہ ، فضا دھندلا گئی

لاہور: لاہور کے  درجہ حرارت میں کمی آگئی لیکن ایئر کوالٹی انڈیکس میں ایک بار پھر سے اضافہ ہوگیا۔

درجہ حرارت میں کمی سے موسم ایک بار پھر موسم تبدیل ہوگیا ہے لیکن ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی وجہ سے فضا ایک بار پھر دھندلی ہوگئی ہے۔ 


لاہور  دنیا کے  آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔آج شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈکیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ  دو روز قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے  حالیہ بارش کے بعد ایئر انڈیکس میں بہتری کی وجہ سے  محکمہ ماحولیات پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سموگ سے متعلق حالیہ پابندیاں  اٹھا لی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں