صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ،سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنادیا

صبا قمر کا نیا فوٹو شوٹ،سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنادیا
کیپشن: تصویر:صباقمر انسٹاگرام

لاہور:آئے دن شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ صبا قمر کے نئے فوٹو شوٹ نے ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کا رخ اپنی طرف کروا لیاہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ایک دفعہ پھر موقع غنیمت جانتے ہوئے تنقید کے نشتر برسانے میں دیر نہ لگائی اور اداکارہ کو بولڈ لباس پہننے پر ’’بغیرت  اور بے شرم‘‘ قرار دے دیا۔

View this post on Instagram

Too lazy and stylish. Wink! ????

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) on


دراصل صباقمر نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سفید رنگ کی شرٹس اور سیاہ رنگ کی پینٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ گلے میں موتیوں کا ہار پہننے کے ساتھ  گہرے جامنی رنگ کی لپ سٹک لگائی ہوئی ہے  جس میں وہ انتہائی خوبصورت اور بولڈ لُک دے رہی ہیں۔جیسے ہی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تنقیدی بریگیڈ نے گولہ باری کرنا شروع کردی جبکہ اکثریت نے صبا قمر کی تصویروں کو سراہا اور پسند کیا۔

View this post on Instagram

Simple and chic. Beat that! ????

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) on


غازیہ منیب نامی صارف نے تو اداکارہ کو بغیرت قرار دیدیا اور کہا کہ ’’مرو سدھر جائو بغیرت عورت، موت کا وقت کبھی بھی آسکتا ہے اپنے اللہ کو کیا منہ دکھائو گی۔‘‘


میمن بابر علی نے کہا کہ ’’ شرم کرو کیا تم مسلمان ہو‘‘


سید بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’’صبا قمر آپ اتنی بولڈ پہلے تو نہ تھی۔۔پاکستان میں بہت گندے کام ہو رہے ہیں۔۔۔پلیز ایسا لباس مت پہنا کرو۔‘‘
عاصم نذر نامی انسٹاصارف نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بے حیائی کو بند کریں،ٹک ٹاک بند کرکے کیا ہوگا،یہ اسلام کے مطابق لباس ہے کیا؟۔‘‘


بنت حوا کاکہنا تھا کہ ’’ بے حیات اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے‘‘۔


مرشد نامی صارف نے لکھا کہ ’’ لگتا یہ ہمارے بچوں کی بھی کرش رہنے والی ہے۔‘‘


یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ صبا قمر کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہوا بلکہ وہ اس سے قبل متعدد مرتبہ ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرچکی ہیں۔


رواں سال اگست میں ہی لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔


ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور دونوں کی جانب سے معاملے پر معافی بھی مانگی گئی تھی جب کہ محکمہ اوقاف نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی اجازت دینے پر مسجد کے منیجر کو معطل کر دیا تھا۔


صبا قمر نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے میں عورت ہوں سے کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 'داستان،پانی جیسا پیار، 'مات جیسے معروف ڈراموں میں کام کیا۔

View this post on Instagram

Relax and recharge. ????

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) on


 اداکارہ پروگرام ہم سب امید سے ہیں کی میزبان بھی رہ چکی ہیں ۔انہیں پی ٹی وی کے 16ویں ایوارڈ شو جو 2011 میں منعقدہوا میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔