یوٹیوب کا زبردست اور انوکھا نیا اے آئی فیچر متعارف

یوٹیوب کا زبردست اور انوکھا نیا اے آئی فیچر متعارف

کیلیفورنیا:یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک زبردست اور انوکھا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے اب آپ اپنی ویڈیوز کے لیے خود ہی اپنی مرضی کی بیک گراؤنڈ میوزک بنا سکیں گے – وہ بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی مدد سے!

یہ نیا فیچر "کریٹیر میوزک" نامی پلیٹ فارم میں شامل کیا گیا ہے، جو یوٹیوب کا کمرشل میوزک لائسنسنگ سسٹم ہے اور 2023 میں متعارف ہوا تھا۔ اس کا مقصد صارفین کو ویڈیوز کے لیے موزوں موسیقی ڈھونڈنے اور اس کے استعمال سے جڑے اخراجات کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد دینا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق، اب صارفین میوزک اسسٹنٹ ٹیب میں جائیں گے، جہاں وہ ایک ٹیکسٹ باکس میں تحریری ہدایات دے کر بتا سکیں گے کہ انہیں کس طرح کی موسیقی چاہیے — مثلاً کون سے انسٹرومنٹس ہوں، موڈ کیسا ہو، یا ویڈیو کس نوعیت کی ہے۔

اگر کسی کو خود سے ہدایات لکھنے میں مشکل ہو، تو پہلے سے دی گئی تجاویز بھی دستیاب ہوں گی۔ اے آئی انہی ہدایات کو پڑھ کر ایک نیا، منفرد اور حسبِ ضرورت میوزک ٹریک تیار کرے گا، جسے صارفین آسانی سے ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی ویڈیوز میں استعمال کر سکیں گے۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ میوزک مفت ہوگا اور صارفین کو کاپی رائٹ کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ فی الحال یہ سہولت صرف امریکا میں چند صارفین کو دی جا رہی ہے، مگر امکان ہے کہ جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں