کیلیفورنیا :یوٹیوب میوزک ایپ میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد گانے سننے کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اس نئے 'consistent volume' فیچر کو پیش کیا ہے، جو صارفین کو تمام گانوں کے والیوم کی سطح یکساں رکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر خاص طور پر اُن گانوں کے لیے مفید ثابت ہو گا جن میں والیوم میں زیادہ فرق ہوتا ہے۔ جب کوئی گانا بہت بلند آواز میں چل رہا ہو اور دوسرا مدھم آواز میں، تو یہ فیچر دونوں گانوں کے والیوم کو ایڈجسٹ کر دے گا تاکہ سننے کا تجربہ یکساں ہو۔ اس طرح صارفین کو ان گانوں کو سننے میں ایک ہی جیسا تجربہ ملے گا۔
یہ فیچر کچھ عرصے سے یوٹیوب ایپس میں دستیاب تھا، تاہم اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کے لیے آزمائش کے طور پر جاری کیا گیا ہے، لیکن اسے جلد ہی تمام افراد کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔ اگر آپ یہ فیچر آزمانا چاہتے ہیں تو یوٹیوب میوزک ایپ کو کھولیں، پروفائل پکچر پر کلک کریں اور سیٹنگز میں جا کر 'پلے بیک' یا 'پلے بیک اینڈ ریسٹرکشنز' میں اس کا آپشن چیک کریں۔