پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ:پلیئنگ الیون کا اعلان، ٹرافی کی بھی رونمائی

پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ:پلیئنگ الیون کا اعلان، ٹرافی کی بھی رونمائی
سورس: X

پرتھ: پاکستان آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ 

پاکستان پلیئنگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق اور کپتان  شان مسعود شامل ہیں۔   بابر اعظم ، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سعود شکیل اور سلمان علی آغا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ 

پاکستان آسٹریلیا کے پہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان کے عامر جمال خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے۔ فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 

44860c095708c215c724f3eb35abefc9

دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے حصہ لیا۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اس موقع پر پرتھ اسٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

58fbe3147625d2f734c07df25e5fbe03


 

پرتھ میں کھیلےجانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے  آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

مصنف کے بارے میں