پنجاب میں گداگری کو ناقابل ضمانت جرم بنانے کی تجویز

پنجاب میں گداگری کو ناقابل ضمانت جرم بنانے کی تجویز

لاہور:پنجاب میں گداگری کے خلاف سخت اقدامات تجویز کیے جا رہے ہیں۔ انسداد گداگری قانون میں ترامیم کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، جس میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

اگر کسی شخص نے بھیک منگوانے والے سرغنہ کی مدد کی تو اسے تین سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ کی قید بھی تجویز کی گئی ہے۔ اس ترمیم کے مسودے میں یہ بھی شامل ہے کہ دوبارہ جرم کرنے والے کو آرڈیننس میں موجود سزا سے دوگنا سخت سلوک کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں