شمالی کوریا کا ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ
سورس: File

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیاہے. امریکا اور جنوبی کوریا نےمیزائل  تجربے  کو شرانگیز عمل قرار دے دیا۔

 خبرایجنسی کے مطابق  شمالی کوریا نے میزائل تجربہ امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے اقتصادی زونز میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پر کیا۔

جاپانی حکومت کے  مطابق انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل نے 74 منٹ تک 6 ہزار کلو میٹر بلندی پر ایک ہزار کلومیٹر تک پرواز کی جو شمالی کوریا کے کسی میزائل کی اب تک کی سب سے بڑی پرواز ہے۔

دوسری جانب امریکا اور جنوبی کوریا نےمیزائل  تجربے کی مذمت کرتے ہوئے  اس کو شرانگیز عمل قرار دے دیا۔

مصنف کے بارے میں