53  فی صد  بھارتی ہم جنس پرست نکلے 

53  فی صد  بھارتی ہم جنس پرست نکلے 

ممبئی : 53 فی صد بھارتی ہم جنس پرست نکلے۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں ہم جنس پرستی اگرچہ غیر قانونی ہے اوراس کے لئے باقاعدہ عدالتی فیصلے موجود ہیں   تاہم حال ہی میں پیوریسرچ سنٹر نے   ایک سروے کیا ہے اس سروے میں 24 ممالک کوشامل کیاگیا ہے ۔ 

اس کے مطابق 53 فیصد بھارتی ہم جنس پرست ہیں اور اس کے حامی ہیں۔  اس فہرست میں سویڈن میں 92  فی صد لوگ حامی ہیں اور صرف دو فی صد نے اس کی حمایت نہیں کی ہے ۔کینیڈا79  فی صد، ارجنٹینا 67  فی صد، میکسیکو63  فی صد، امریکہ63  فی صد، برازیل52  فی صد، ہالینڈ89  فی صد، سپین87  فی صد، فرانس82  فی صد، جرمنی 80  فی صد، اٹلی74  فی صد، انگلینڈ73 فی صد، یونان49  فی صد،پولینڈ41  فی صد، ہنگری31  فی صد، جنوبی افریقہ38 فی صد،کینیا 9  فی صد،نائیجیریا2  فی صد، آسٹریلیا 75  فی صد، جاپان 74 فی صد، انڈیا 53  فی صد، جنوبی کوریا 40  فی صد، انڈونیشیا5  فی صد ہم جنس پرستی کے حق میں ہیں ۔

امریکہ میں 2015 میں  سپریم کورٹ نے اسے قانونی قرار دیاتھا وہاں پر 63  فی صد ہم جنس پرستی کے حق میں ہیں اور34  فی صد نے اس کی مخالفت کی ۔  مغربی یورپ کے لوگ اس   کی حمایت کرتے ہیں   اس کی مثال سویڈن ہے وہاں پر دس میں سے آٹھ  ہم جنس پرستی کی حمایت کرتے ہوئے نظر آتے  ہیں۔ ہالینڈ میں 89  فی صد،سپین میں 87  فی صد، فرانس میں 82  فی صد،جرمنی میں 80  فی صدلوگ حامی ہیں۔ اٹلی میں ہم جنس پرستی کی سب سے زیادہ باتیں کی جاتی ہیں لیکن وہاں پر ہم جنس  سے شادی غیر قانونی ہے۔ جنوبی افریقہ وہ واحد ملک ہے جہاں پر ہم جنس پرست اور شادی غیر قانونی نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں