جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے: ترجمان دفتر خارجہ

جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو بیرون ملک بیٹھی قیادت کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، اور اس حملے کی منصوبہ بندی بھارت نے کی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے پیچھے افغانستان میں پناہ گزین دہشت گردوں کا ہاتھ ہے، جنہوں نے اپنے افغانستان میں موجود ساتھیوں سے رابطہ کیا تھا۔ اس دہشت گرد حملے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ پاکستان نے بار بار افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروپوں کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے باہر سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، اور ہم اپنی پالیسیوں اور اقدامات کو افغان حکام کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تعلقات میں دوستی اور قریبی روابط کی اہمیت ہے، اور دہشت گردی کا مسئلہ ہمارے لیے بہت سنجیدہ ہے۔

مصنف کے بارے میں