عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل، احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل، احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے جاری چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی جیل میں تعمیل کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

حکم نامے میں کہاگیا توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی درخواست دی گئی۔ملزم چیئرمین پی ٹی آئی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کو جیل میں وارنٹس کی تعمیل پر کوئی اعتراض نہیں ۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وارنٹس کی تعمیل کیلئے انتظامات کریں۔

مصنف کے بارے میں