آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے وزیر خزانہ وفد کے ساتھ واشنگٹن پہنچ گئے

آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے وزیر خزانہ وفد کے ساتھ واشنگٹن پہنچ گئے

اسلام آباد :آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے مذاکرات کرنے  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ 


پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت آئندہ ہفتے ہوگی ۔  مذاکرات میں پاکستان نئے قرض پروگرام  کے حصول کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کرے گا جبکہ نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کے بعد ہوں گے۔


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کا بھی امکان ہے جبکہ معاشی ٹیم کے ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

  

اس کے علاوہ  معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔عالمی بینک داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے لیے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
 

مصنف کے بارے میں