پانچ ماہ بعد تھریڈز کو آخرکار یورپ میں متعارف کرا دیا گیا

پانچ ماہ بعد تھریڈز کو آخرکار یورپ میں متعارف کرا دیا گیا

کیلیفورنیا:پانچ ماہ بعد تھریڈز کو آخرکار یورپ میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ میٹا کی جانب سے نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کو جولائی میں دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اس وقت یورپ میں اسے پیش نہیں کیا گیا تھا۔اب 5 ماہ بعد آخر کار اسے یورپی یونین میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔


تھریڈز میں ایک پوسٹ کے دوران میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو یورپ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تھریڈز کو یورپ کے مزید ممالک میں پیش کر رہے ہیں۔آغاز میں یورپی صارفین تھریڈز کو ویب سائٹ پر استعمال کر سکیں گے۔


یورپی صارفین پروفائل بنائے بغیر بھی تھریڈز کو استعمال کر سکیں گے، یعنی انہیں انسٹا گرام کے ذریعے لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسے یوز ود آؤٹ اے پروفائل موڈ قرار دیا گیا ہے جس کے دوران پوسٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا مگر وہ لائیک، ری پوسٹ یا ریپلائی نہیں کرسکیں گے۔


تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 10 کروڑ کے قریب ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ یورپ میں اسے متعارف کرانے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

مصنف کے بارے میں