یوٹیلیٹی سٹورز پر رواں برس بھی رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ،19 بنیادی اشیا رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی

یوٹیلیٹی سٹورز پر رواں برس بھی رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ،19 بنیادی اشیا رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی

 اسلام آباد: نگران حکومت نے  یوٹیلیٹی سٹورز پر اس سال بھی رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 19 بنیادی اشیا رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی۔

ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق  ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی،گھی، خوردنی تیل، چاول، دالوں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔


ترجمان کے مطابق  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔


واضح رہے کہ  گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج منظور کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں