عوام سیاست سے مایوس ہو چکے ، لوگ قائل ہی نہیں ہیں کہ سیاسی جماعتیں ان کے مسائل حل کریں گی:شاہد خاقان عباسی

عوام سیاست سے مایوس ہو چکے ، لوگ قائل ہی نہیں ہیں کہ سیاسی جماعتیں ان کے مسائل حل کریں گی:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہےکہ   عوام سیاست سے مایوس ہو چکے ، لوگ قائل ہی نہیں ہیں کہ سیاسی جماعتیں ان کے مسائل حل کریں گی۔شاہد خاقان عباسی  نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   عوام سیاست سے مایوس ہو چکے ، لوگ قائل ہی نہیں ہیں کہ سیاسی جماعتیں ان کے مسائل حل کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن پر شکوک و شبہات کا اظہار شروع ہوگیا ہے، آج اُمیدوار بھی پوچھ رہے ہیں الیکشن ہوں گے یا نہیں، 

بُرے وقت ملک کے لیے برائی پیدا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو صاف و شفاف انتخابات کا موقع دیا جائے، ووٹرز نہیں اُمیدوار بھی ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، امیدواروں کو موقع نہ ملا تو الیکشن متنازع ہو جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاست ایک رویے کا نام ہے، سب کی خواہش ہے پلیٹ میں رکھ کر اقتدار دے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دشمن کل کے دوست، کل کے دوست آج کے دشمن ہیں۔

مصنف کے بارے میں