فواد چودھری نے پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا

فواد چودھری نے پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد :ریکوڈک کیس میں پاکستان کو تقریباً6 ارب ڈالر جرمانے پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بھی بھڑک اٹھے اور اپنے ہی ساتھی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حامد خان کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے یہ مطالبہ ریکوڈک کیس میں عالمی بینک کا فیصلہ آنے کے بعد کیا ہے۔ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا نقصان ہونے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ’ افتخار چودھری کے فیصلوں کی قیمت پاکستان مسلسل ادا کر رہا ہے، ایک اعلیٰ سطحی کمیشن اس شخص کے فیصلوں کے میرٹس جانچنے کیلئے بننا چاہئے، افتخار چودھری ، حامد خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے جرم میں جیل بھیجنا چاہئے۔‘


خیال رہے کہ عدلیہ بحالی تحریک کے دوران حامد خان اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل تھے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں فواد چودھری پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ لوگوں سے پیسے لے کر اپنے چچا سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چودھری کے دور میں کیسز کے فیصلے کرایا کرتے تھے۔خیال رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ ریکوڈک پر کام کرنے والی کمپنی کا لائسنس کینسل کرنے پر سنایا گیا ہے۔