Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کیجانب سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد

بانی پی ٹی آئی کیجانب سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے  سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس قبل عمر ایوب نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاہے۔ 

ٹیگز: