وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اچانک انسٹیٹیوٹ فار کڈنی ملتان پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اچانک انسٹیٹیوٹ فار کڈنی ملتان پہنچ گئے

ملتان؛ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اچانک انسٹی ٹیوٹ فار کڈنی ملتان پہنچ گئےجہاں انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔وزیراعلیٰ نے ایکسرے روم میں گندی چادر اورسی ٹی سکین روم میں غیر تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی پر متعلقہ حکام کی سرزنش بھی کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔وزیر اعلیٰ نے لانڈری پلانٹ کی تنصیب کیلئے گیس کی فراہمی میں تاخیر پر ناراضگی کااظہار نبھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ لانڈری مشین کیلئے گیس کی فراہمی یقینی نہ بنانا افسوسناک ہے، اربوں روپے کی سرمایہ کاری مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کی گئی ہے۔عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی کا نہ ملنا کہاں کا انصاف ہے۔وزیراعلیٰ کا ایکسرے مشین کیلئے یو پی ایس نہ لگانے پر اظہار ناراضگی۔

ڈیجیٹل ایکسرے مشین کیلئے یو پی ایس نہ لگانا مریضوں سے سنگین مذاق ہے۔سی ٹی سکین مشین چلانے کیلئے غیر تربیت یافتہ عملہ تعینات کرنا کہاں کا انصاف ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ مناسب چیک اینڈ بیلنس ہوتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی، جونیئر سٹاف کو سی ٹی سکین پر تعینات کیا گیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔سی ٹی سکین چلانے کی ذمہ داری اس کمپنی کی ہونی چاہیئے جس نے مشین مہیا کی ہے۔مشین توشیبا کی ہے ، پیسہ غریب قوم کا اور چلانے والا غیر تربیت یافتہ عملہ،یہ غیر انسانی رویہ ہے۔وزیراعلیٰ نے سی ٹی سکین مشین کا معاہدہ بھی طلب کر لیا۔ایک بزرگ مریض سے دوائی کے پیسے لینے پر برہمی کا اظہار۔وزیراعلیٰ نے مریض کے مفت علاج کا حکم بھی دیا۔اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دوں گا۔ہسپتالوں میں علاج معالجے کو بہتر سے بہتر بنانا میرا مشن ہے۔

مصنف کے بارے میں