ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہی، دو شہری شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں سپاہی، دو شہری شہید
سورس: File

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ملازمین اور ایک پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان ضلع کے جنرل ایریا درازندہ میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے دوران کمپنی کے دو شہری ملازمین، جن کی شناخت محمد فیصل اور آصف کامران (ڈسٹرکٹ کرک کے رہائشی) کے نام سے ہوئی نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

مصنف کے بارے میں