ورلڈ کپ،بھارت کی پاکستان کے خلاف آئوٹ کلاس پرفارمنس،7 وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ،بھارت کی پاکستان کے خلاف آئوٹ کلاس پرفارمنس،7 وکٹوں سے شکست دے دی

 حیدر آباد:ورلڈ کپ  کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم  نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے  پاکستانی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں لگاتار تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ بھارت نے اکتسویں اوور میں تین وکٹوں پر پاکستان کے خلاف ٹارگٹ پورا کرلیا۔ 

بھارت کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے شریا س آئر نے53، کے ایل راہول نے 19 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ بھارت کےتیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی روہت شرما تھے۔ روہت شرما نے 86 رنز بنائے  ان کو شاہین آفریدی نے آئوٹ کیا۔ بھارت کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی  ویرات کوہلی تھے۔

کوہلی نے 16 سکور بنائے اور ان کو  حسن علی نے آئوٹ کیا۔بھارت کی پہلی وکٹ23 سکور پر گری تھی ،آئوٹ ہونے والے بھارتی کھلاڑی شبمن گل ہیں۔  ان کو شاہین شاہ آفریدی نے آئوٹ کیا تھا۔  

  پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی  تھی اور بھارت کے خلاف   اچھا پرفارم نہ کرسکی۔گرین شرٹس نے بھارت کو جیت کےلیے 192 کا ٹارگٹ دیا تھا۔ پاکستان کی طر ف سے آخری آئوٹ ہونے والےکھلاڑی حسن علی تھے ۔ انہوں نے بارہ رنز بنائے۔  ان کو رویندر جدیجہ نے آئوٹ کیا۔ 

پاکستان کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو عبداللہ شفیق نے بیس، امام الحق نے 36 ، بابر اعظم  نے 50،محمد رضوان نے 49،سعود شکیل نے 6، افتخار احمد   نے 4،شاداب خان نے2،محمدنواز نے 4،حسن علی نے 12،حارث  رئوف نے 2 سکور بنائے۔ 

بھارت کی طرف سے  محمد سراج نے دو وکٹیں، بمرا نے 2، پانڈیا نےدو ، کلدیپ یادو نے دو ، رویندر جدیجہ نے  دو  وکٹیں حاصل کی  ہیں.

  کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہو گئے  تھے جبکہ 12 اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ 73 رنز پر گر ی تھی۔  امام الحق 36 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پرآؤٹ ہو ئے تھے۔ آٹھویں اوور میں عبداللہ شفیق  بھارتی بالر محمد سراج کی گیند پر 20 رنز بنا کرآؤٹ ہو ئے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارتی شہر احمد آباد کےنریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں  جاری ہے۔

ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 

608d2a0435eb48625b11e41056886a55

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج احمد آباد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ اثر انداز نہیں ہو گا۔ 

ورلڈ کپ 2023 میں اب تک پاکستان نے  نیدر لینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں تو بھارت بھی اب تک اپنے دونوں میچز جیتے ہیں۔

پاکستان اب تک بھارت سے ورلڈ کپ میں کبھی کوئی میچ نہیں جیتا، دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچز ہوئے، جن میں بھارت فاتح رہاجبکہ ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان بھارت سے بہت آگے ہے، اب تک کھیلے گئے 134 میچز میں سے 73 پاکستان اور 56 بھارت نے جیتے ہیں جبکہ 5 مقابلوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

آج کے میچ کے لیےپاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل کی واپسی ہوئی ہے۔

پلیئنگ الیون: 

پاکستان: امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (c)، محمد رضوان (wk)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

بھارت:  روہت شرما (c)، شوبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول (wk)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سراج

مصنف کے بارے میں