پاکستان قانون کا احترام کرے، بروقت منصفانہ انتخابات کرائے: امریکا

پاکستان قانون کا احترام کرے، بروقت منصفانہ انتخابات کرائے: امریکا
سورس: File

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان پر آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کرانے پر زور دیتا ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ,  بروقت انتخابات کرائے، اور انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرے۔

 میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھائیں، جیسا کہ ہم دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ کرتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان ہمارا ایک اہم پارٹنر ہے۔ اور ہم اپنے ممالک کے درمیان تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، عوامی و حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا طورخم بارڈر کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنے کی ترغیب دے گا۔

دوسری جانب افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات کافی مضبوط ہیں۔

مصنف کے بارے میں